8 جولائی 2011 - 19:30

شیخ الازہر ڈاکٹر احمد محمدالطیب نے ایک بیان میں شیعہ مسلمانوں کی حمایت کااعلان کیاہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کےمطابق شیخ الازہر احمد محمدالطیب نے انتہاپسندوں کی جانب سےشیعہ مسلمانوں پر بعض الزامات کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ ہم نمازمیں شیعوں کی اقتدا کرتےہیں۔
اس رپورٹ کےمطابق احمدالطیب نےشیعہ سنی اختلاف کومسترد کرتےہوئےکہ جس کےبا‏عث بعض افراد شیعوں کوکافرکہتےہیں کہاکہ شیعہ سنی اختلافات چندجزئی چيزوں تک محدود ہیں اوربعض افراد کایہ دعوی کہ شیعوں کاقرآن اہل سنت کےقرآن سےالگ ہے بے بنیاد ہے۔
روزنامہ المصریون کےمطابق شیخ الازہر شیعہ اور سنی نظریات کوایک دوسرےسےنزدیک کرنےکےلئےکچہ اقدامات کرناچاہتاہیں۔
حزب اللہ لبنان نےشیعہ مسلمانوں کے بارے ميں شیخ الازہرکےموقف کی حمایت کرتےہوئے مسلمانوں کےدرمیان تعلقات کومضبوط بنانےکا خیر مقدم کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169